تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:12

وزیر اعظم نے گورنر اسٹیٹ بینک شاہد کاردار کا استعفیٰ منظور کر لیا

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے گورنر شاہد کاردار کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔وزیر اعظم ہاؤس سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم یوسف گیلانی نے گورنراسٹیٹ بنک کا استعفیٰ آج منظور کیا۔ وزیراعظم نے سینئر ترین ڈپٹی گورنر یاسین انور کو فوری طور پرقائم مقام گورنراسٹیٹ بینک مقرر کر دیا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک شاہد کاردار نے 15 جولائی کو وزیراعظم کو خط کیذریعے اپنا استعفیٰ بھیجا تھا جو آج وزیر اعظم نے منظور کر لیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.