تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:12

جولیس سیزر کے قتل کا نایاب یادگاری سکہ نیلامی کے لیے پیش

جنگ نیوز -
روم …پندرہ مارچ 44قبل از مسیح میں روم کے شہنشاہ جولیس سیزر کی انکے دوست مارکوس بروٹس کے ہاتھوں قتل ہوجانے کے بعد اس قتل کی یادگار کے طور پر جاری کیا گیا قدیم دور کا نایاب سکہ نیلامی کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔Ides of Marchنامی اس سکے کے ایک طرف جولیس سیزر کے قاتل بروٹس کا خاکہ جبکہ دوسری جانب ایک گنبد کی شکل کی ٹوپی اور دو تلواریں موجود ہیں جن کے نیچے Eid Marلکھا ہوا ہے۔روم کے قدیم دور سے تعلق رکھنے والا یہ سکہ اس لیے نایاب حیثیت کا حامل کیونکہ سیز زکے قاتل بروٹس کی مارک انٹونی کے ہاتھوں جنگ میں شکست ہوجانے کے بعد انٹونی یہ تمام سکے مارکیٹ سے اٹھواکر انہیں پگھلا دیا تھا۔ لہٰذا اپنی نوعیت اور دور کا یہ واحد سکہ ہے جو ایک غلط کام کے بعد جاری کیا گیا تھا جسے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر Beverly Hillsمیں7ستمبر کو ہونے والی نایاب سکوں کی نیلامی میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جبکہ اس نایاب سکے کی3لاکھ پاؤنڈ سے زائد میں نیلام ہونے کی توقعات ظاہرکی جارہی ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.