تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 4:9

پاکستان نے سی آئی اے اہلکاروں کو ویز دینے کی حامی بھرلی ،امریکی اخبار

جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے سی آئی اے کے 87 اہل کاروں کو ویز دینے کی حامی بھرلی ہے۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے پاکستانی اور امریکی عہدیداروں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا اور سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر مائیکل موریل کے درمیان ہونے والی ملاقات میں انٹیلی جنس تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق سمیت پاکستان میں سی آئی اے کے 87 اہلکاروں کو ویزے دینے کی حامی بھرلی، اس اتفاق رائے سے امریکی خفیہ ادارے کو ریمنڈ ڈیوس کیس کے بعد سے ایک بار پھر اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کا موقع مل جائے گا تاہم سی آئی اے پاکستان میں اپنے اہلکاروں کی سرگرمیوں کے بارے میں آئی ایس آئی کو مکمل طور پر آگاہ رکھنے کی پابند ہوگی۔ پیر کو اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک سینئر امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر گزشتہ ہفتے آئی ایس آئی کے سربراہ احمد شجاع پاشا اور سی آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر مائیکل موریل کے درمیان ہونے والی ملاقات کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان کے مابین ہونے والی ملاقات میں انٹیلی جنس تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا اور دونوں جانب سے تناوٴ میں کمی پر آمادگی کا اظہار کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایک سینئر پاکستانی عہدیدار نے بھی اس سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی فریق تعلقات میں دراڑ نہیں چاہتا۔ رپورٹ میں امریکی اور پاکستانی عہدیداران کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ملاقات میں پاکستان میں سی آئی اے کے 87 اہلکاروں کو دوبارہ ویزے دے کر ملک آنے کی اجازت دیدی ہے جس سے 27جنوری 2011کو لاہور میں امریکی اہلکار ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں پیش آنے والے واقعے کے بعد سے سی آئی اے کو ایک بار پھر پاکستان میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کا موقع مل جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.