19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 4:9
امریکی حکام کی قذافی کے نمائندوں سے ملاقات ،اقتدار چھوڑنے پر زور
جنگ نیوز -
نئی دہلی ... امریکی حکام نے لیبیا کے حکمران معمر قذافی کے نمائندوں سے ملاقات کی ہے ،جس میں قذافی کے اقتدار چھوڑنے پر زور دیا گیاہے ۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی نائب وزیرخارجہ جیف فیلٹمین سمیت تین اعلیٰ امریکی حکام نے ہفتے کو لیبیا سے باہر معمر قذافی کے نمائندوں سے ملاقات کی ہے ،جس میں واضح طور پر پیغام دیا گیاہے کہ معمر قذافی فوری طور پر اقتدارچھوڑ دیں تاکہ لیبیا میں جمہوری عمل کا آغاز ہوسکے ۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ملاقات مذاکرات کیلئے نہیں تھی بلکہ اس کا مقصد واضح پیغام پہنچانا تھا ،اور حکام کا مزید ملاقاتوں کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن کیبھارتی دارلحکومتمیں موجودگی کے باعث بیان نئی دہلی سے جاری کیا گیا۔