تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 4:20

ہر طبقے کی خدمت اورلوگوں کے کام آنے کی کوشش کرونگا،گورنرسندھ

جنگ نیوز -
کراچی ... گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر طبقے کی خدمت کروں گا ،میری کوشش ہوگی کہ میں آپ لوگوں کے کام آسکوں ،گورنر نہیں ایک خادم کی حیثیت سے آپ لوگوں کی خدمت کرسکوں ،الطاف حسین کی ہدایت پر استعفیٰ دیا تھا ، انہیں کی ہدایت پردوبارہ آیا ہوں۔یہ بات انہوں نے دبئی سے واپسی پر کراچی ایئرپورٹ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ میں دعاگوہوں کہ اپنی ذمے داریوں کوپوراکروں ،اس موقع پر انہوں نے ایم کیو ایم کے کارکنان ،عوام اور بزنس کمیونٹی کا شکر یہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ سب دوستوں کا بے حد شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے اتنی محبت دی۔گورنرسندھ کا کہنا تھاکہ الطاف حسین کی شفقت اور محبت کے ساتھ عوام کی خدمت کی اورالطاف حسین کی ہدایت پر عوام کی خدمت کیلئے دوبارہ آیا ہوں۔ڈاکٹر عشرت العبادکا کہناتھاکہ وہ صدر کا بھی شکرگزار ہیں کہ اس مسئلے پر انہوں نے الطاف حسین سے خود بات کی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.