19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 4:20
آزادکشمیر کی دو نشستوں پر ایم کیوایم کے حق میں دستبردارہورہے ہیں، قائم علیشاہ
جنگ نیوز -
کراچی ... وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کی2نشستوں پرایم کیو ایم کے حق میں دستبردار ہورہے ہیں،ان ہی 2نشستوں کی وجہ سے معاملہ بگڑا تھا ،دستبرداری کے معاملے پر صدر زرداری سے بات ہوگئی ہے،الطاف حسین کی سیاسی بصیرت کی وجہ سے گورنر واپس آئے ،گورنر کی واپسی سے پاکستان کو فائدہ ہوگا،گورنر سندھ کے کردار کو فراموش نہیں کرسکتے ہیں۔یہ بات انہوں نے گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العبادکے ہمراہ گورنرہاوٴس کراچی میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔قائم علیشاہ کا کہنا تھاکہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ عشرت العباد واپس آئے ہیں،صدر زرداری اور الطاف حسین نے الجھے ہوئے معاملے کو سلجھادیا،ان کاکہنا تھا کہ 3سال کا عرصہ باہمی یگانگت اور محبت کے ساتھ گزرا،ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی کے اتحاد سے پورے ملک کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہہم تہہ دل سے ایک دوسرے سے ملے ہیں،اُمید ہے کہ آیندہ بھی مل کر کام کرتے رہیں گے۔ان کا کہناتھاکہمفاہمت کا ثمر ملک صوبوں اور وفاق کو ملا ہے ،آئندہ بھی اس کے ثمرات ملتے رہیں گے۔اس موقع پر گورنرسندھ عشرت العباد نے کہا کہملک میں سیاسی استحکام کے لیے واپس آیا ہوں،الطاف حسین نے کہا کہ استحکام زیادہ ضروری ہے،سیاست میں اتار چڑھاوٴ آتے رہتے ہیں،صدرزرداری نے کہا کہ ہم ساتھ چلے تھے اور ساتھ چلیں گے،جس چیز سے خرابی پیدا ہوئی اسی کو سب سے پہلے درست کیاگیا،ملکی استحکام کے لیے سیاسی ہم آہنگی ضروری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ایم کیوایم کی غیر موجودگی میں ہونیوالے معاملات پرصدرنے ضمانت دی ہے ۔