تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 4:20

لاہور:پی ایس ایف کا سابق صدر تنویرخاکوانی ساتھیوں سمیت گرفتار

جنگ نیوز -
لاہور:پی ایس ایف کا سابق صدر تنویرخاکوانی ساتھیوں سمیت گرفتار

لاہور …لاہور پولیس نے پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے سابق صدر تنویر خاکوانی کو دو ساتھوں سمیت گرفتار کرکے بھاری مقدارمیں اسلحہ قبضے میں لیا گیا ہے۔پولیس تھانہ فیکٹری ایریاکے مطابق پی ایس ایف کے سابق رہ نماتنویر خاکوانی5افرادکے قتل سمیت متعددمقدمات میں مطلوب تھا،اسے پیر کی رات والٹن روڈ پر ایل ڈی اے کوارٹرز سٹاپ سے گرفتار کیا گیاہے، تنویر خاکوانی کے ساتھ اس کے دو ساتھیوں عارف اور عمران کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ملزموں سے ایک رائفل اور پانچ پستول بھی برآمد ہوئے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.