تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 4:20

مقبوضہ کشمیرمیں چھ فوجی گرفتار،چھ رائفلز اور جعلی لائسنس برآمد

جنگ نیوز -
سری نگر ... مقبوضہ کشمیر میں ریلوے پولیس نے چھ فوجیوں کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے چھ رائفلیں ، گولیاں اور جعلی لائسنس برآمد کرلیے ہیں ریلوے پولیس کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ رگھوبیر سنگھ نے بتایا کہ پولیس نے سادہ لباس میں ایک آدمی کو پکڑا جس کے پاس رائفل موجود تھی اس سے تفتیش کے بعد علاقے میں چھاپہ مار کر مزید چھ افراد کو پکڑ لیا گیا جن کے قبضے سے چھ رائفلز،گولیوں کے پچاس کارٹرج اور جعلی اسلحہ لائسنس برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کو اس شک ہوا جب 35 ہزار روپے والی ڈبل بیرل گن کی رسید پر اس کی قیمت گیارہ ہزار روپے لکھی ہوئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.