19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 5:15
شام،صدر کے حامیوں اورمظاہرین میں جھڑپیں،10افراد ہلاک
جنگ نیوز -
دمشق . . ... . شام میں صدر بشار الاسد کے حامیوں اور سیکیورٹی فورسز نے دس افراد کو ہلاک کردیا ہے ۔ شام میں فوج اور صدر بشار الاسد کے حامیوں نے حمص شہر میں حملوں کے دوران دس افراد کو ہلاک کردیا ۔ شام میں صدر بشار الاسد کے خلاف چار ماہ سے مظاہرے جاری ہیں جن کیخلاف گذشتہ ہفتے سے صدر بشار الاسد کے حامی بھی مشتعل ہوگئے جس کی وجہ سے ا ختتام ہفتہ پر دونوں فریقین کے درمیان جھڑپوں میں تیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔