19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 5:15
جنوبی وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا،5شدت پسند ہلاک
جنگ نیوز -
وانا. . .. ....جنوبی وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 5شدت پسند ہلاک ہوگئے ،ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کا تعلق ملا نظیر گروپ سے ہے ۔ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے شکئی میں ملا نظیر گروپ سے تعلق رکھنے والے شدت پسندوں کی گاڑی گزر رہی تھی کہ پہلے سے سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرو ل بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا اور گاڑی میں سوار 5شدت پسند موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ہلاک ہونے والوں میں شدت پسند کمانڈر تحصیل خان کا بیٹا ایاز خان بھی شامل ہے۔