19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 5:38
فنڈز کی عدم فراہمی ،شاہرہ قراقرم پر جاری کام تعطل کا شکار ہو گیا
جنگ نیوز -
گلگت . . . . ... شاہراہ قراقرم پر جاری توسیعی کام فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث تعطل کا شکار ہوگیا۔چینی تعمیراتی کمپنی کے پراجیکٹ مینیجر مسٹر چنگ کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے چینی کمپنی کو گزشتہ سولہ ماہ سے فنڈز کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے جس کے باعث پاک چین سرحد پر خنجراب سے رائے کوٹ پل کے مقام تک شاہراہ قراقرم کے توسیعی منصوبے پر جاری کام رک گیا ہے ۔چینی تعمیراتی کمپنی کے پراجیکٹ مینیجر کے مطابق حکومت پاکستان سے جلد ہی فنڈز کی فراہمی کے لئے رابطہ کیا جائے گا۔