19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 5:49
پشین :امریکی این جی او کیلئے کام کرنے والے 7پاکستانی اہلکار اغوا
جنگ نیوز -
پشین . . .. .. .پشینسے امریکی این جی او کیلئے کام کرنے والے 7پاکستانی اہلکاروں کو اغوا کرلیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق امریکی این جی او کے اہلکارپشین کے علاقے سرخاب میں امداد ی سامان تقسیم کررہے تھے۔امریکی این جی او میں کام کرنے والے ساتوں اہلکار پاکستانی ہیں جو سرخاب سے کوئٹہ آرہے تھے کہ راستے میں نامعلوم مسلح افرد انہیں گاڑی میں اغوا کر کے لے گئے۔