19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:44
کراچی:کورنگی آئل ریفائنری کے قریب ریموٹ کنٹرول طیارہ گر کر تباہ
جنگ نیوز -
کراچی. . . .. . . کراچی میں کورنگی آئل ریفائنری کے قریب ریموٹ کنٹرول طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق طیارہ گرنے کے بعد آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی جسے فائربریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر بجھا دیا ہے۔انچارج آئل ریفائنری کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ طیارہ ریموٹ کنٹرول تھا اور کوئی شخص اس میں سوار نہیں تھا۔حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے ہیں ۔کورنگی آئل ریفائنری کا علاقہ نو فلائی زون ہے اور اس پر سے کسی جہاز کو گزرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔