تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:30

راون میں کام کرنے پر شاہ رخ کا سنجے دت کو 15لاکھ کی بائیک کا تحفہ

جنگ نیوز -
ممبئی …بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ایکشن مین سنجے دت کو اپنی آنیوالی فلم راون میں کام کرنے کے عوض پندرہ لاکھ روپے کی موٹر بائیک تحفے میں دی ہے۔ خبروں کے مطابق سنجے دت نے راون میں اسپیشل اپیئرنس کی شاہ رخ خان کی پیشکش صرف اس شرط پہ قبول کی کہ معاوضے کے بارے میں بات نہیں کی جائیگی لیکن لگتا ہے کہ کنگ خان بھی کسی کا احسان رکھتے نہیں۔تب ہی تو انہوں نے سنجو بابا کو پندرہ لاکھ روپے کی کروزر موٹر سائیکل تحفے میں دی ہے۔ خبروں کے مطابق شاہ رخ خان نے سنجے دت کی پسند معلوم ہوتے ہی یہ موٹر سائیکل ان کے لیے اٹلی سے منگوائی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.