20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 5:54
افغان طالبان نے ملا عمر کی ہلاکت کی تردید کردی
جنگ نیوز -
کابل. . . . . . .طالبان نے افغان ٹی وی پر ملا عمر کے ہلاک ہونے کی خبر کی تردید کردی ہے۔ برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق طالبان کے ترجمان ملا ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ طالبان کے موبائل فون ہیک کرکے ملا عمر کے ہلاک ہونے کا ایس ایم ایس چلایا گیا۔ طالبان ترجمان نے اس اقدام کو امریکی انٹیلی جنس کی حرکت قرار دیا ہے۔ ملا عمر کے ہلاک ہونے کا پیغام طالبان ترجمان ملا ذبیح اللہ مجاہد اور محمد قاری یوسف کے ماضی میں زیر استعمال رہنے والے نمبرز سے بھیجا گیا تھا۔