تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 5:54

آزادکشمیر انتخابات کیلئے پولنگ،باغ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

جنگ نیوز -
مظفرآباد.. . . . . .. آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ سولہ باغ کے علاقے میں واقع پولنگ اسٹیشن کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولنگ کاآغاز صبح آٹھ بجے ہوا جو کسی وقفے کے بغیر شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ پولیس کے مطابق ایل اے 16 باغ 4 حویلی میں علاقہ سیبن میں قائم پولنگ اسٹیشن کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے افتخار احمد نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ 26 جون کو آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے دوران حلقہ ایل اے 16 باغ 4 حویلی میں آٹھ پولنگ اسٹیشنز پر ووٹوں سے بھرے ہوئے تھیلے جلائے جانے کے بعد الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے بیس جولائی کو دوبارہ پولنگ کرانے کا اعلان کیا تھا۔ حلقے میں ان ہی 8 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ کی جارہی ہے۔ تمام پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قراردیا گیا ہے اور بھاری تعداد میں سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ اس نشست پر پیپلز پارٹی کے فیصل ممتاز راٹھور اور مسلم کانفرنس کے چوہدری محمد عزیز مد مقابل ہیں۔فیصل آباد میں آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 30 کے لیے پولنگ ہورہی ہے۔فیصل آباد شہر میں3، سمندری، جڑانوالہ اور تاندلیانوالہ میں ایک ایک پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیاہے۔ یہاں 3019ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ حلقہ ایل اے 30 جموں 1 کے لئے جھنگ میں 13 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ جاری ہے،جہاں 6ہزار 5سو 70ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ سرگودھامیں ایل اے 30 جمو 1 ں کے انتخابات کے لئے پولنگ جاری ہے،جس کے لئے 11 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔یہاں ووٹرز کی تعداد5ہزار سات سو سے زائدہے۔ پولنگ اسٹیشنز کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ میانوالی میں حلقہ ایل اے 30 جموں 1 کی نشست کے لئے پولنگ جاری ہے۔یہاں ایک پولنگ اسٹیشن میں 120 ووٹرز ووٹ ڈالیں گے۔ لاڑکانہ میں آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 30 کے لیے پولنگ کی جارہی ہے۔ یہاں صرف دو ہی ووٹرزاسسٹنٹ الیکشن کمشنر کے دفتر میں بنائے گئے پولنگ اسٹیشن میں ووٹ ڈالیں گے۔


صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.