تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:29

کراچی: رینجرز کو پولیس طرز پر کارروائی کرنے کے اختیارات کی مدت ختم

جنگ نیوز -
کراچی. . . .. . افضل ندیم ڈوگر…کراچی میں پاکستان رینجرز کو پولیس کی طرز پر کارروائیاں کرنے کے اختیارات کی مدت ختم ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان رینجرز کو کراچی کے پانچوں اضلاع میں ناکہ بندی کرکے چیکنگ کرنے، سرچ آپریشن اور چھاپے مارنے کے لئے پولیس کی طرز کے خصوصی اختیارات سندھ حکومت کی طرف سے دیئے جاتے ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا جاتا ہے۔ تین ماہ کے لئے اختیارات کا نوٹیفکیشن 20 اپریل کو جاری کیا گیا تھا۔ جس کی مدت مدت گذشتہ رات 12 بجے ختم ہوگئی۔ محکمہ داخلہ سندھ کے ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں نیا حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا۔ قانونی ماہرین کے مطابق کراچی کی مخدوش صورتحال کے تحت کراچی میں اب رینجرز کے پاس کسی کاروائی کا اختیار نہیں۔ واضع رہے کہ کشمیر اسمبلی کی دو نشستوں پر آج کراچی میں الیکشن بھی ہورہے ہیں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.