20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:32
قصور میں طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف خواتین کا احتجاج
جنگ نیوز -
قصور…قصور میں پانچ روز سے جاری طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف گھریلو خواتین بھی سراپا احتجاج بن گئیں۔ انہوں نے ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھا کر واپڈا کے خلاف ریلی نکالی۔خواتین کی ریلی بابا بلھے شاہ دربار سے شروع ہوئی اور کشمیر چوک میں جلسہ کی صورت اختیار کر گئی۔ مظاہرین میں بچے بھی شامل تھے۔ انہوں نے واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کر کے شیڈول کے مطابق بجلی کی فراہمی جاری رکھی جائے۔ قصور میں بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ پانچ روز سے جاری ہے جس پر گزشتہ روز بھی احتجاجی جلوس نکالا گیا تھا۔