تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:32

فیوچر کانٹریکٹس میں کیش مارجن کی شرط پچاس فیصد کی جائیگی

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکس چینج میں اگست کے فیوچر کانٹریکٹس میں کیش مارجن کی شرط پچاس فیصد کردی جائے گی۔ سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق کیپٹل مارکیٹ اصلاحات کے تحت سرمایہ کاروں کو ریلیف دینے کے لیے مستقبل کے سودوں میں سو فیصد کیش مارجن کی شرط کو پچاس فیصد کردیا ہے جبکہ باقی ماندہ پچاس فیصد مارجن کو سیکورٹیز کی صورت میں لینے کا اعلان کیا ہے۔ سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ ریڈی مارکیٹ میں بھی کیش مارجن کی شرط پندرہ فیصد کرنے کیلئے کام جاری ہے اور جلد ہی اس کا باضابط اعلان کردیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.