تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:32

جاپانی اشتراک سے 7واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کا پروجیکٹ مکمل

جنگ نیوز -
کراچی …حکومت جاپان نے الخدمت فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کراچی میں سات واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کا پروجیکٹ مکمل کرلیا ہے۔گرانٹ اسسٹینٹس فار گراس روٹ ہیومین سیکیورٹی پروجیکٹ پر 90ہزار 952امریکی ڈالرکی لاگت آئی ہے۔اس سلسلے میں افتتاحی تقریب کراچی کے مقامی ہوٹل میں بدھ کو ہوئی جس میں جاپان کے کراچی میں متعین قونصل جنرل ماساہارو ساٹو نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اس موقع پر کراچی کے سابق ناظم اعلیٰ نعمت الله خان نے جاپان اور پاکستانی این جی اوز کی اس کاوش کو سراہا جس کے نتیجے میں لوگوں کو صاف و شفاف پینے کا پانی میسرآسکے گا۔جاپانی قونصل جنرل نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے کراچی میں اچھی صحت کے حوالے سے شعور بیدار ہوگا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.