20 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:55
بھارتی مصنوعات میں اضافے کیلئے در آمد کنندگان سے فہرست طلب
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزارت تجارت نے بھارت سے پاکستان آنے والی مصنوعات کی فہرست میں اضافے کے لیے درآمدکنندگان سے فہرست طلب کرلی ہے۔ وزارت تجارت کے ذیلی ادارے پاکستان انسٹیٹیوٹ ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ کے سینئر ریسرچ ایسوسی ایٹ رضوان اسلم نے پاکستان کیمیکل ڈائر مرچنت ایسوسی ایشن کے دفتر میں تاجروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے حالیہ مذاکرات میں تجارت کے لیے نئی مصنوعات کو بھی شامل کیا جائے گا جس کے تحت پاکستانی درآمدکنندگان اور برآمدکنندگان سے نئی مصنوعات کی فہرست مانگی گئی ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ نئی ممکنہ فہرست میں وہ کیمیکل مصنوعات جن کی درآمد پر پابندی ہے اس کو بھی نئی ممکنہ فہرست میں شامل کیا جائے گا۔