21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:32
پاکستانی وفد کو امریکی محکمہ خارجہ بریفنگ دے گا
جنگ نیوز -
واشنگٹن. . . . ... 40 پاکستانی اساتذہ اورمنتظمین کے وفد 27 جولائی کو امریکی محکمہ خارجہ میں بریفنگ دی جائیگی پاکستان وفد امریکی ریاست نیو ہمپشائر کی پلائی متھ یونیورسٹی میں موسم گرما کے دوران ہونے والی تربیتی پروگرام کے سلسلے میں امریکا میں موجود ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ انہیں پاکستان سے متعلق معاملات پر بریفنگ دیگا۔ وفد میں سیکنڈری لیول کے سرکاری اور پرائیویٹ سکولز کے اساتذہ شامل ہیں اوران میں زیادہ تر وہ خواتین شامل ہیں جو دیہی علاقوں کے سکولوں میں کام کرتی ہیں۔اس ٹریننگ کا مقصد پاکستانی اساتذہ کو امریکی طرزتعلیم کو سمجھنے میں مدد دینا ہے۔