تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:17

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاس آج ہوں گے

آج نیوز - قومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاس آج شام پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوں گے،ن لیگ ٹارگٹ کلنگ اور عدالتی فیصلوں کی بے توقیری پر احتجاج کرے گی۔ اپوزیشن جماعتوں کی ریکوزیشن پر طلب کیے گئے، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونگے۔ مسلم لیگ ن اجلاس سے قبل مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس دونوں ایوانوں میں اختیار کی جانے والی حکمت عملی طے کرے گی۔ ایم کیو ایم نے قومی بجٹ کی منظوری میں تو پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا، تاہم پارلیمنٹ کا اجلاس ختم ہوتے ہی دونوں جماعتوں کے درمیان ڈھکے چھپے اختلافات کھل کر سامنے آگئے اور حکومت کا ساتھ چھوڑنے کے بعد تو مسلم لیگ ن نے ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے کا عزم ظاہر کیا۔ سندھ کی دونوں بڑی جماعتوں میں معاملات تو پہلے ہی بہت خراب تھے لیکن سندھ کے سینئر وزیر ڈاکٹر ذوالفقار علی مرزا کے بیان نے تو جلتی پر تیل کا کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے کراچی میں درجنوں انسانی جانیں بھی ضائع ہو گئیں۔ایم کیو ایم نے اہم ملکی معاملات پر ایوان میں بات کرنے کے لئے تحاریک التواء جمع کرانے کے علاوہ حکومت کی مخالفت کا بھی اعلان کیا تھا۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے معافی تلافی کے بعد گورنر سندھ تو اپنے عہدے پر واپس آگئے لیکن واپسی کے بعد سے ایم کیو ایم کی جانب سے نرم گوشہ دکھائی دے رہا ہے۔ لگتا تو یہی ہے کہ مسلم لیگ ن تو دونوں ایوانوں میں حکومت کو ٹف ٹائم دے گی لیکن اپوزیشن میں بیٹھنے کے اعلان کے باوجود ایم کیو ایم ایوان میں اختیار کی جانے والی حکمت عملی سامنے نہیں لائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.