21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 5:50
ہمیشہ جمہوری حکومتوں پرکرپشن کےالزامات لگائےگئے،وزیراعظم
اے آر وائی - لندن: وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہمیشہ جمہوری حکومت پر کرپشن کے الزام لگائے گئے۔ لندن میں برطانیہ پاکستان ایوان صنعت وتجارت کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ برطانوی نژاد پاکستانی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں پل کا کردارادا کررہے ہیں پاکستان میں اقتصادی اورتجارتی مرکز بننے کی بھرپورصلاحیت موجود ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے مارشل لا لگنے کی وجہ سے ملک دس سال پیچھے چلا جاتا ہے۔وزیراعظم نےبرطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے مشین ریڈایبل پاسپورٹ کے منصوبے اوردیگرسہولتوں کے لئے ایک ملین پاؤنڈ کی منظوری بھی دی۔منصوبے کی نگرانی وزیراعظم خود کریں گے۔