21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:25
ایشین کرکٹ کونسل کا ایشیاکپ کی نئی تاریخوں کا اعلان
جنگ نیوز -
دبئی…ایشین کرکٹ کونسل نے آئندہ سال ہونیوالے ایشیا کپ کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ ایشیا کپ آئندہ سال یکم سے گیارہ مارچ تک ہونا تھا لیکن بھارت اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کی وجہ سے ٹورنامنٹ کو ری شیڈول کیا گیا ہے ، اب یہ ٹورنامنٹ بارہ سے بائیس مارچ تک ڈھاکا میں ہوگا۔ ایونٹ میں خطے کی چار ٹیسٹ ٹیموں پاکستان ، بھارت، سری لنکا اوربنگلادیش کے علاوہ اے سی سی ٹرافی کی دو فائنلسٹ ٹیمیں شرکت کریں گی،بھارتی ٹیم اعزاز کادفاع کریگی۔