تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:46

تھرکول منصوبے کیلئے90کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزارت خزانہ نے تھرکول منصوبے کیلئے90 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اسلام آباد میں تھرکول پاور پراجیکٹ کے لیے وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ جس میں فیصلہ کیاگیاکہ تھرکول گیسی فیکیشن کے لیے 90 کروڑ روپے جاری کیے جائیں۔ یہ رقم منصوبے کے لیے ایل سی کھولنے میں استعمال ہوگی۔ رقم سے 100 میگا واٹ کے تھرکول گیسی فیکیشن پراجیکٹ میں مدد ملے گی۔معروف سائنس دان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے اجلاس کوبتایاکہ تھرکول سے 50 میگا واٹ کی ابتدائی پیداوار کیلئے آلات کی تنصیب مکمل کرلی گئی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ تھرکول پاور پراجیکٹ کے لیے گزشتہ مالی سال 5 ارب 84 کروڑ روپے جاری کیے جانا تھے تاہم مالی مشکلات کی وجہ سے فنڈ جاری نہ کئے گئے۔ رواں مالی سال ترقیاتی بجٹ سے 5 ارب روپے طلب کیے گئے ہیں تاہم اب 50 لاکھ روپے جاری کیے جا رہے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.