تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 17:57

کے ای ایس سی کی نجکاری سے تنصیبات کو خطرات لاحق ہوگئے،رضا ربانی

جنگ نیوز -
کراچی.. . . .. . .. کراچی کے حالات پر پارلے منٹ کے ایوان بالا سینیٹ میں بھی آج آوازاٹھائی جاتی رہی جبکہ سینیٹر رضاربانی کا کہنا تھا کہ کے ای ایس سی کی نجکاری غلط تھی، کیونکہ اس سے کراچی کی حساس تنصیبات کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں سینیٹ کا اجلاس قائم مقام چیئرمین جان محمد جمالی کی زیر صدارت ہوا تو ایم کیوایم کے بابرخان غوری نے کہا کہ کراچی میں قتل ہونے والوں کے ورثاء کو معاوضہ دیا جائے ، یہ انکوائری بھی کرائی جائے کہ کراچی میں 4 روزہ قتل و غارت کے وقت رینجرز کہاں تھے، ملیر میں ہمارے 3 کارکن قتل ہوئے ، کیسی مفاہمتی پالیسی ہے کہ ہمیں اپوزیشن میں بیٹھنے نہیں دیتے اور ہمارے کارکن بھی مارے جاتے ہیں ، اس کے بعد ایم کیوایم ارکان نے ایوان سے واک آوٴٹ کردیا، رضاربانی نے کے ای ایس سی کے ایشو پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کار ، پاکستان کی مزدور یونین ختم کرنا چاہتے ہیں ، بعد میں قائمقام چیئرمین سینیٹ نے کے ای ایس سی کا معاملہ قائمہ کمیٹی پانی و بجلی کو بھجوادیا ،سینیٹ کا اجلاس اب دوپہر کے وقفہ کے بعد ہوگا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.