تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:8

لاہوراور گردونواح میں موسلا دھار بارش

جنگ نیوز -
لاہور. . . .. . . . لاہور کے بیشتر علاقوں میں بارش سے تین روز سے جاری حبس اورگرمی کا زور ٹوٹ گیا ،محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔لاہور میں دوپہر کے وقت بادل چھانے سے ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں جبکہ بعض علاقوں میں موسلادھار اور بعض میں ہلکی بارش ہوئی۔بارش اور ٹھنڈی ہواوٴں سے موسم خوشگوار ہو گیا اور شہریوں نے سکون کا سانس لیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ کل سے شروع ہوکرتین روز تک جاری رہے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.