تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:8

چین میں مسافروں سے بھری بس میں آتشزدگی،41افراد ہلاک

جنگ نیوز -
بیجنگ. . . .. . وسطی چین میں مسافروں سے بھری بس میں آگ بھڑک اٹھی ،41 افراد ہلاک ہوگئے۔ ڈرائیور اور پانچ مسافروں کوزندہ بچا لیاگیا۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق صوبہ ہینان میں ہائی وے پربس کو یہ حادثہ پیش آیا ،جو مسافروں سے کھچا کھچ بھری ہوئی تھی ۔اطلاعات کے مطابق بس میں مضر صحت اشیا بھی موجودتھیں جن میں مبینہ طور پرآگ لگی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرائیور اور پانچ مسافروں کوزندہ بچا لیاگیا اور آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جارہی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.