22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:8
مشرقی افغانستان میں نیٹو کا50سے زائد طالبان ہلاک کرنے کا دعویٰ
جنگ نیوز -
کابل. . . .. .. مشرقی افغانستان میں ملٹری آپریشن کے دوران 50 سے زائد طالبان ہلاک ہوگئے۔۔ نیٹو کے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ صوبے پکتیکا کے ضلع سررزوا میں غیر ملکی عسکریت پسندوں اور حقانی گروپ کے ارکان جن کا تعلق القاعدہ سے ہے ، افغانستان میں داخلے کی کوشش کررہے تھے۔اتحادی ممالک کی افواج کا کہنا ہے کہ یہ جنگجوافغانستان میں حملوں کے لئے منصوبہ بندی کررہے تھے۔ کیمپ کے بارے میں تجاویز حاصل کرنے کے بعد افغان اسپیشل فورسز سمیت اتحادی افواج، مسلح باغیوں سے جنگ کرتے ہوئے 50 سے زائد عسکریت پسندوں کوہلاک کردیا۔