22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:8
رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر میں اوقات کار کااعلان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…رمضان المبارک میں سرکاری دفاتر میں اوقات کار کا اعلان کردیا گیا۔ وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی نے رمضان المبارک میں سرکاری دفاترکے اوقات کار کی منظوری دیدی جس کے مطابق ملک بھر میں تمام سرکاری دفاتر میں پیر سے ہفتہ صبح 8 بجے سے ایک بجے تک کام ہوگاجبکہ جمعہ کو 12 بجے تک دفاتر کھلے رہیں گے۔