تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:8

رحمان ملک سارک کانفرنس میں شرکت کیلئے بھوٹان پہنچ گئے

جنگ نیوز -
اسلام آباد...وزیر داخلہ رحمان ملک چوتھی سارک وزرائے خارجہ کانفرنس میں شرکت کے لئے بھوٹان کے درالحکومت تھمپو پہنچ گئے ہیں۔ وزارت داخلہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رحمان ملک اپنے بھارتی ہم منصب چدم برم کے ہمراہ تھمپو پہنچے تو وہاں بھوٹان کے وزیر داخلہ اور پارو کے گورنر نے ان کا استقبال کیا۔رحمان ملک بھوٹان جاتے ہوئے کچھ دیر کے لئے نئی دہلی ایئرپورٹ پر رکے جہاں چدم برم اور بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر شاہد ملک نے ان کااستقبال کیا۔ وزیر داخلہ 23 جولائی کو سارک وزرائے داخلہ کانفرنس کی صدارت کریں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.