22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:31
کراچی کی صورتحال پر صدر کا نوٹس، منظور وسان بلاول ہاؤس طلب
جنگ نیوز -
کراچی...صدر آصف علی زرداری نے کراچی کے مختلف علاقوں میں بدامنی کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیرداخلہ سندھ منظور وسان کو بلاول ہاؤس میں طلب کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صدر مملکت نے شہر میں آج صبح سے جاری فائرنگ کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔