تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:31

ایل پی جی مارکیٹنگ ایسو سی ایشن نے مجوزہ ایل پی جی پالیسی مسترد کر دی

جنگ نیوز -
کراچی...ایل پی جی مارکیٹنگ ایسو سی ایشن نے مجوزہ ایل پی جی پالیسی مسترد کر دی۔ایل پی جی مارکیٹنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین اقبال زیڈ احمد نے جیو نیوز کو بتایا کہ پالیسی کے تحت تمام 75 مارکیٹنگ کمپنیز کو کل فروخت کا 25 فیصد ہر صورت درآمد کرنے کی شرط منطقی بات نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قیمت زائد ہونے کے باعث ایل پی جی کی کھپت میں پہلے ہی کمی ہو رہی ہے اور اگر ہر کمپنی کو 25 فیصد درآمد پر مجبور کیا گیا تو قیمت میں مزید اضافے کاخدشہ ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.