22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:31
جولائی میں دوسری مرتبہ سیمنٹ کی فی بوری کی قیمت میں اضافہ
جنگ نیوز -
کراچی…عالمی مارکیٹ میں کوئلے کی قیمت کم ہونے کے باوجود سیمنٹ کی مقامی کمپنیوں نے جولائی میں دوسری مرتبہ فی بوری کی قیمت میں اضافہ کردیاہے۔مارکیٹ ذرائع نے جیونیوز کو بتایا کہ مقامی سیمنٹ بنانے والی کمپنیوں نے فی بوری قیمت میں 10 سے 12 روپے کا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد ایک بوری تقریباً 400 روپے کی ہو گئی ہے۔ سیمنٹ فیکٹریوں نے ملک میں تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافے کے بعد قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔ چند ماہ قبل کوئلے کی قیمت میں اضافے کو بنیاد بنا کر سیمنٹ کی قیمت بڑھائی گئی تھی مگر اب کوئلے کی فی ٹن قیمت بھی 200 ڈالر سے کم ہوکر 150 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سیمنٹ کی قیمت بڑھانے سے فیکٹریوں کی فی حصص آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔