تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2011
وقت اشاعت: 20:12

ناروے:وزیراعظم کے دفتر پر بم دھماکا،7 افرادہلاک15زخمی

جنگ نیوز -
اوسلو…ناروے میں وزیراعظم کے دفتر پر بم دھماکے سے7افراد کوموت کے گھاٹ اتاردیاگیاہے جبکہ 15افراد زخمی ہیں مگر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ واقعہ میں ملوث کون ہے۔اوسلو کے وسطی علاقے میں اس دھماکے سے وزیراعظم اسٹولٹین برگ کادفتربھی متاثر ہواہے تاہم دھماکے کے وقت وہ اپنی رہائش گاہ پرتھے اور محفوظ رہے۔دھماکااتناشدیدتھاکہ نہ صرف اس کثیرالمنزلہ بلڈنگ کی اکثرکھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے بلکہ قریب ہی واقع وزارت تیل کی عمارت میں بھی آگ بھڑک اٹھی۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک ہے اور ہلاکتیں بڑھنے کاخدشہ ہے۔اسی دوران پولیس افسر کی وردی میں ملبوس ایک شخص نے نوجوانوں کی ایک تقریب پر فائرنگ کردی جس سے کئی افرادمارے جانے کی اطلاعات ہیں۔تاہم دونوں واقعات کاآپس میں تعلق واضح نہیں ہواہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.