1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
9سالہ امریکی بچے کا ہوائی غبارے میں تنہا فضائی سفر ،عالمی ریکارڈ قائم
جنگ نیوز -
واشنگٹن . .. .... . سی ایم ڈی… ایک 9سالہ امریکی بچے نے ہاٹ ائیر بیلون میں تنہا فضائی سفر کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیاہے۔بوبی بریڈلی نے ہوا میں اُڑنے کے اپنے شوق کی تکمیل کے لئے با قاعدہ طور پر تربیت حاصل کی اور تنہا ایک ہا ٹ ائیر بیلون میں بیٹھ کر 26منٹ تک فضا کی بلندی میں سفرکیا۔ بوبی نے کا میاب سفر کے بعدبغیر کسی مدد کے بیلون کو زمین پر خود ہی اُتارا جہاں اس کے اہلِ خانہ کے ہمراہ متعدد افراد اس کے استقبال کیلئے مو جود تھے۔ اس کارنامے کے بعدبوبی کا نام ہاٹ ائیر بیلون میں تنہا فضائی سفر کر نے والے کم عمر ترین بچے کی حیثیت سے گینز بک آف ورلڈ ریکار ڈ میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔