1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
جڑواں بھائیوں کی ذہنی ہم آہنگی، ڈانس بھی ایک جیسا کرتے ہیں
جنگ نیوز -
لندن...عام طور پر جڑواں بچے اپنی جسمانی مشابہت کے باعث لبا س اور روزمرہ ضرورت کی دیگر اشیاء بھی ایک ہی شکل اور رنگ کی استعما ل کر تے ہیں لیکن آج ہم آپ کی ملاقات ایک ایسے جڑواں بھائیوں کی جوڑی سے کر وارہے ہیں جو ڈانس بھی ایک دوسرے کے بغیر اور مختلف نہیں کرتے ۔ ان جڑواں بھائیوں کی جو ڑی کی ذہنی ہم آہنگی اور ڈانس پر مہارت کا یہ عالم ہے کہ یہ دونوں میوزک کے ساتھ ساتھ گا نا گنگناتے اور ایک دوسرے کو دیکھے بغیر ایک ہی طرح کا ڈانس کرتے ہیں جو کہ اپنی مثال آپ ہے۔