تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

چین : ایپل مصنوعات کا جعلی اسٹور،عام افراد اور اسٹاف بیوقوف بنا رہا

جنگ نیوز -


بیجنگ...ٹیکنالوجی سے لیکر روزمرہ معمولات میں استعمال میں لائی جانے والی دنیا بھر کی مصنوعات کی تیزی سے سستی نقول تیار کرنے کے حوالے سے چین دنیا بھر میں ایک منفرد پہچان کا حامل ہے تاہم گذشتہ دنوں چین کے صوبے یونن کے شہر Kunmingمیں منظرِ عام پر آنے والے ایک جعلی ایپل مصنوعات کے اسٹور نے دنیا بھر کی میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔ انتہائی مہارت سے ایپل ٹیکنالوجی کے سفید لوگو اور ایپل اسٹوررز کی طرز کے انٹیرئیر والے اس اسٹور میں ایپل کی مصنوعات تیزی سے فروخت ہورہی تھیں۔عوام تو عوام خود اس اسٹور کے اسٹاف تک کو نہیں معلوم تھا کہ آیایہ اسٹور ایپل کا اصل فرنچائز ہے یا صرف ایک نقل، اس اسٹور کی اصلیت منظرِ عام پرآنے کی دیر تھی کہ مصنوعات واپس کروانے کے لیے کسٹمرز کی قطاریں لگ گئیں۔دوسری جانب اس اسٹور کے ملازمین اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بیشک اسٹور کو ایپل کی فرنچائز کی طرز پر تیار کیا گیا ہے لیکن یہاں فروخت ہونے والے تمام پراڈکٹس اصلی ہیں جنہیں باقاعدہ چیک کیا جاسکتا ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.