تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں اس ہفتے تیزی کا رجحان غالب رہا

جنگ نیوز -


کراچی...کراچی اسٹاک ایکسچینج میں اس ہفتے تیزی رہی اور انڈیکس بارہ ہزار چار سوپوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔ کراچی اسٹاک ایکسچینج میں اس ہفتے کاروبارکا آغاز مثبت ہوا اور یہ رحجان پورے ہفتے جاری رہا۔ اس ہفتے کے ایس ای 100 انڈیکس 130 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بارہ ہزار477 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس ہفتے اوسط کاروباری حجم 112 فیصد اضافے کے ساتھ8 کروڑ 50 لاکھ شیئرز رہا۔ سب سے زیادہ کام این آئی بی بینک کے رائٹ شیئرز میں ہوا۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے کے ساتھ گیارہ ہزار917 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق آنیوالے ہفتے میں بھی تیزی کایہ رحجان برقرار رہ سکتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.