1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
جنوبی کوریا رئیلٹی شو: یتیم سنگر بے مثال گائیکی کے بعد شہرت کی بلندیوں پر
جنگ نیوز -
سیول...جنوبی کوریا میں آجکل رئیلٹی شو Korea's Got Talentعالمی توجہ کامرکزبنا ہوا ہے جہاں ایک21سالہ یتیم اور بے سہارا گلوکارChoi Sung-bong تیزی سے شہرت کی بلندیاں پہنچ گیا ہے ۔ سوسن بوئل کی طرح اس رئیلٹی شو کی دریافت Sung-Bongنامی اس نوجوان گلوکار نے ناصرف اپنی بے مثال گائیکی سے ججوں کو رُلادیا بلکہ انٹرنیٹ پربھی اسکی یہ وڈیو تیزی سے مقبولیت حاصل کررہی ہے جسے اب تک تقریبا10ملین افراد دیکھ کر محظوظ چکے ہیں۔