1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
ٹیکسٹائل سٹی منصوبہ: کراچی میں 80 ہزار افراد کو روزگار ملے گا،وزیرخزانہ
جنگ نیوز -
کراچی... …وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل سٹی منصوبے سے کراچی میں 80 ہزار افراد کو روزگار ملے گا۔کراچی میں پاکستان ٹیکسٹائل سٹی کے سلسلے میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 250 میگاواٹ،سوئی سدرن نے نو ایم ایم سی ایف ڈی جبکہ واٹر بورڈ نے دو ہزارایم جی ڈی پانی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد صنعتیں لگنے کا کام جلد شروع ہو سکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبے کی تکمیل کے بعد تقریباً 80 ہزار افراد کو روزگار ملے گا۔