تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

کے ای ایس سی کو گیس سپلائی میں اضافہ کردیا ، سوئی سدرن گیس کمپنی

جنگ نیوز -


کراچی...کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو گیس سپلائی میں 12 ایم ایم سی ایف ڈی اضافہ کر دیا۔یہ بات سوئی سدرن گیس ترجمان نے جیو نیوز کو بتائی، انہوں نے بتایا کہ اس اضافے کے ساتھ سوئی سدرن کی جانب سے کے ای ایس سی کو گیس سپلائی 182 ایم ایم سی ایف ڈی ہو گئی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ سوئی سدرن کی ہر ممکن کوشش ہے کہ کے ای ایس سی کو گیس سپلائی میں اضافہ کیا جائے۔ گذشتہ ہفتے کادن واڑی گیس فیلڈ سے گیس سپلائی بڑھنے کے باعث کے ای ایس سی کو گیس سپلائی 150 سے بڑھا کر 160 ایم ایم سی ایف ڈی کر دی گئی تھی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.