تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

ویلٹرویٹ ورلڈٹائٹل :عامرخان کل زیب جوڈا سے پنجہ آزمائی کرینگے

جنگ نیوز -


لاس ویگاس...کون کس کو نیچا دکھائے گا،اور کس کا پلہ بھاری رہے گا، جیت عامرکی ہوگی یا جوڈا کی ، بس ایک دن باقی ہے ویلٹرویٹ ورلڈٹائٹل فائٹ میں ، جیو سوپریہ فائٹ براہ راست دکھائیگا۔لاس ویگاس میں ہونیوالی فائٹ میں ایک طرف پاکستانی نژاد برطانوی عامر خان ہیں تو دوسری جانب برطانوی باکسرزیب جوڈا، چوبیس سالہ عامر خان 25میں سے 24باوٴٹس جیت چکے ہیں جن میں سے 17 ناک آوٴٹ ہیں ،جوڈا نے 47میں سے 41فائٹ جیتی ہیں اور28بارحریفوں کوناک آوٴٹ کیاگیاہے۔عامرکاقد5فٹ 10انچ ہے تو جوڈا پانچ فٹ ساڑھے سات انچ قد کے مالک ہیں، لیکن دونوں وزن یکساں ہے،دونوں 140پاوٴنڈز وزنی جسامت کے مالک ہیں۔جیوسوپرعامراورجوڈا کے درمیان فائٹ براہ راست دکھائے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.