تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

لارڈز ٹیسٹ ،474کے تعاقب میں بھارت کے5وکٹ پر183رنز

جنگ نیوز -


لندن...بھارت اور انگلینڈ کرکٹ سیریز کے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں تیسرے دن کھانے کے وقفے کے بعد کا کھیل جا ری ہے، مہمان ٹیم بھارت نے اپنی پہلی اننگ میں اب تک5وکٹ کے نقصان پر183رنزبنائے ہیں جس میں موکھنڈ49،گمبھیر15، سچین ٹنڈولکر34 اور وی وی ایس لکشمن10 اور سریش رائینا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ کرس ٹرملیٹ نے لکشمن کی وکٹ حاصل کی ۔لارڈزٹیسٹ کے تیسرے دن بھارت نے پہلی اننگز17رنزبغیرکسی نقصان سے شروع کی،ابھیناو موکھنداورگوتم گمبھیرنے مہمان ٹیم کو63رنزکاآغاز فراہم کیا۔مکنڈ نے49رنزاسکورکیے،گمبھیر نے15رنزبنائے جبکہ ٹنڈولکر34رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ،ابتدائی تینوں بھارتی بیٹسمینوں کواسٹورٹ براڈ نے آوٴٹ کیا۔اس وقت بھارتی ٹیم کامجموعی اسکور183رنز ہے اس کی پانچ وکٹیں گر چکی ہیں اس وقت وکٹ پرراہول ڈریوڈ54رنزاور کپتان مہندرا سنگھ دھونی بغیر کوئی رنز بنائے کریز پر موجود ہیں ۔ اس سے قبل کرکٹ کی تاریخ کے دو ہزارویں ٹیسٹ میچ میں میزبان انگلینڈ نے پہلی اننگز 474 رنز بناکر ڈکلیئر کی جس میں کیوین پیٹرسن نے ناقابل شکست ڈبل سنچری202 بنائے دیگر بیٹسمینوں میں ٹروٹ70 اور میٹ پرائیور71رنز بنا کر قابل ذکر رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.