1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
جان ابراہم سے ایک سال قبل ہی بریک اپ ہوگیا تھا، بپاشا باسو
جنگ نیوز -
ممبئی...بھارتی اداکارہ بپاشا باسو نے پہلی بار ٹویٹر پر اداکار جان ابراہم سے بریک اپ پر تبصرہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حقیقت میں ان دونوں کے بریک اپ کو تقریباً ایک سال ہوگیا ہے۔بنگالی بیوٹی بپاشا باسو نیاپنے اورجان ابراہم کے بریک اپ کے بارے میں شائع ہونیوالی حالیہ خبروں کی تردید کرتے ہوئے میڈیا کے رویے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بپس کے مطابق بریک اپ کو تقریباً ایک سال ہو گیا ہے اور انہوں نے اس بارے میں تبصرہ صرف اس لیے نہیں کیا تھا کہ یہ ان کا ذاتی معاملہ تھا۔ بپاشا کی سمجھ سے باہر ہے کہ یہ خبر باہر کیسے آئی۔ وہ روزانہ اپنے اور جان ابراہم کے بارے میں جھوٹی سچی باتیں سنتے سنتے تنگ آگئی ہیں اور کسی بھی ٹاک شو میں شریک ہو کر اپنا بریک اپ ڈسکس کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں۔