1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
جراسک پارک سیریز کی چوتھی فلم پر کام شروع
جنگ نیوز -
لاس اینجلس...ہالی وڈ کی سپرہٹ سائنس فکشن فلم سیریز جراسک پارک کے ڈائریکٹر اسٹیوین اسپیل برگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سلسلے کی چوتھی فلم پر کام شروع کر چکے ہیں۔ 1993 میں جراسک پارک سلسلے کی پہلی فلم ریلیز کی گئی تھی جبکہ اس سیریز کی دوسری فلم 1997 اور تیسری فلم 2001 میں سامنے آئی۔جراسک پارک تھری کی ریلیز کو ایک دہائی گزر گئی ہے۔اس سیریز کے ہدایتکار اسٹیون اسپیل برگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سلسلے کی چوتھی فلم کی کہانی مکمل کر چکے ہیں اور اگلے دو یا تین سالوں میں اس کی شوٹنگ شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔