1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48
عسکریت پسندی کیخلاف زبانی جمع خرچ کی ضرورت نہیں،حنا ربانی
جنگ نیوز -
نوسہ دعا...وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر عمل کر رہے ہیں۔اسلام آباد کو عسکریت پسندی کے خلاف زبانی جمع خرچ کی ضرورت نہیں۔ انڈونیشیا کے شہر نوسہ دعا میں وزیر خارجہ حناربانی کھرنے آسیان سکیورٹی فورم کے موقع پر امریکی ہم منصب ہلیری کلنٹن سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہفتے نئی دہلی میں بھارتی وزیر خارجہ کے ساتھ مذاکرات میں دونوں ملکوں کے درمیاں تعلقات میں مثبت پیشرفت کا امکان ہے۔حنا ربانی کھر نے بتایا پاکستان اور امریکا کے اسٹریٹجک مقاصدایک ہیں،دہشت گردی اور عسکریت پسندی سے سب سے پہلے پاکستان متاثرہوتاہے۔