تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

کارکنوں پر حملوں نے 1992کے واقعات کی یاد تازہ کردی، رضا ہارون

جنگ نیوز -


کراچی...متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف رضاہارون نے کہا ہے کہ ملیر، لانڈھی اور قصبہ علی گڑھ میں نہتے شہریوں اور ایم کیوایم کے کارکنوں کے گھروں اور دفاتر پرحملوں نے دسمبر1986ء اور 19جون 1992 کی یاد تاز کردی،خدارا ہماری اس مخلصانہ کوشش کو سبوتاژ نہ کیاجائے ، دہشت گردوں کے حملوں کے باعث ایم کیو ایم کے 30 سے زائد کارکن جاں بحق اور زخمی ہوئے،یہ بات انہوں نے کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل خورشید میموریل ہال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ رضا ہارون کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی اپیلوں اور درخواست کے باوجود ملیر میں ایم کیو ایم کے کارکنوں اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کیا گیا، انہوں نے کہا کہ مسلح دہشت گرد ملیر کھوکھرا پار میں دندناتے رہے اور ایم کیو ایم کے کارکنوں کے گھروں اور دفاتر پر حملے کرتے رہے،مسلح دہشت گردوں کے حملوں کے باعث ایم کیو ایم کے کارکنوں اور شہریوں کی لاشیں گرتی رہیں، رضا ہارون کا کہنا تھا کہ لانڈھی کالونی نمبر ایک میں ایم کیو ایم کے یونٹ 89 میں گھس کر بھی حملے کئے گئے، ان دہشت گردوں نے دستی بموں سے بھی حملہ کیا، رینجرز کے اہل کاروں کے علاقوں میں داخل ہونے پر وہاں امن بحال ہوا۔انہوں نے کہا کہ ملیر کھوکھرا پار میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کے گھروں اور دفاتر پر حملے کیے گئے اور پولیس اور انتظامیہ نے خاموش تماشائی کا کردار ادا کیا۔ اس کے پیش نظرہم یہ سمجھنے پر مجبورہیں کہ یہ سب کچھ ایک طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت کیاگیا اور مسلح دہشت گردوں کو دہشت گردی کابازارگرم کرنے کیلئے وقت اورموقع فراہم کیاگیاتھا۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جب وزراء ہی ایسی صورتحال کی سرپرستی کریں گے تو ہمارے پاس یہی راستہ رہ جاتا ہے کہ ہم احتجاج ریکارڈ کرائیں اور سب کو صورتحال سے آگاہ کریں ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز کے واقعات بلیم گیم نہیں بلکہ حقائق سے منہ چرایاجارہا ہے حکومت وقت ، ریاست اور وزارت داخلہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ عام آدمی کو تحفظ فراہم کرے ۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.