تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:48

فائرنگ سے جاں بحق ایم کیوایم کے کارکنان سپرد خاک

جنگ نیوز -


کراچی...ملیرمیں فائرنگ سے جاں بحق ایم کیوایم ملیر سیکٹریونٹ 97کے کارکن جمشید اقبال اور یونٹ 95کے کارکن محمد نیاز کو ہزاروں سوگواروں کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپرد خاک کردیا گیا۔ اس موقع پر علاقے کی فضا سوگواررہی جبکہ علاقے میں کاروباری سرگرمیاں بھی بند رہیں ۔ ایم کیو ایم کے کارکنوں کی اجتماعی نمازجنازہ جناح اسکوائر ملیر میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ اور تدفین میں حق پرست ارکان اسمبلی ، ایم کیوایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج واراکین ،سمیت کارکنان ،ہمدردوں اورمرحومین کے عزیز واقارب نے شرکت کی ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.